حضرت داتاگنج بخش کےسالانہ عرس کی 3روزہ تقریبات کاآغاز

حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒ المعروف حضرت داتاگنج بخش ؒ کے983 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
نائب وزیر اعظم پاکستان، سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے حضرت داتاگنج بخش ؒ کےمزار پررسم چادر پوشی کی۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب/چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی داتا دربار علی ڈار،صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کے علاوہ صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمن، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی سالانہ تقریبات اور سبیل دودھ کا افتتاح کردیا گیا،تقریب کا آغازقاری سیّد صداقت علی اور قاری غلام فرید الحسنی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملکی استحکام کے لیے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ ضروری ہے،حضرت داتا گنج بخشؒ خطّے میں محبت، رواداری اور انسان دوستی کی علامت ہیں۔
محمد اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ملکی استحکام کے لیے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ ضروری ہے۔حضرت داتا گنج بخشؒ خطّے میں محبت، رواداری اور انسان دوستی کی علامت ہیں۔
اس موقع پرنائب وزیر اعظم نے محکمہ اوقاف کی اشاعت خاص کا بھی کا افتتاح کیا۔سیکرٹری اوقاف کا کہنا تھا کہ عرس کے ایّام میں پنجاب ٹورازم فورس کے 30 اہلکاران (20 مرد اور 10 خواتین) پر مشتمل خصوصی ٹیم بھی دوشفٹوں میں اپنے فرائض سرانجام دے گی۔
