روزانہ ڈیڑھ لیٹرسےکم پانی پینےوالوں کوبیماریاں لگنےکاخدشہ

ماہرین صحت نے روزانہ ڈیڑھ لیٹرسےکم پانی پینےوالوں کو کورٹیسول نامی ہارمون کےبڑھنےکےخدشےسےآگاہ کردیا۔
جدیدتحقیق کے مطابق ہمارے جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور تمام جسمانی افعال کے لیے ہمیں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔یعنی پانی ہماری صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔
مگر اب ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جسم میں پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن سے متعدد طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔برطانیہ کی لیورپول جان مورس یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پانی کم پینے سے تناؤ سے متعلق طبی مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد روزانہ ڈیڑھ لیٹر سے کم پانی پیتے ہیں، ان میں کورٹیسول نامی ہارمون کا ردعمل 50 فیصد زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
