لاہور میں تھریٹ الرٹس کی وجہ سے مخصوص مقامات پر کنٹینرز لگائے

پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں مخصوص مقامات پر کنٹینرز لگانے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا تھریٹ الرٹس کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ رکاوٹیں کھڑی کر کے لوگوں کو جلسے میں جانے سے نہیں روکا گیا، تھریٹ الرٹس جاری ہونے پر مخصوص مقامات پر کنٹینرز لگائے گئے۔

عامر میر کا کہنا ہے کہ عوامی اجتماعات کی صورت میں دہشت گردی کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں کو تحفظ دینے کے لیے چیکنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکنوں کو جلسے میں شمولیت سے نہیں روکا جا رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی رکھی ہے۔

رمضان المبارک میں ایک سے زائد عمرے پر پابندی

Back to top button