جشن منانا قبل از وقت، فیٹف غیرجانبداررہنا چاہئے

جرمنی میں ہونے والے فیٹف اجلاس کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرنے والی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے بتایا کہ گرے لسٹ کے حوالے سے جشن منانا قبل ازوقت ہوگا، ہم چاہتے ہیں‌ کہ فیٹف غیرجانبدار رہے۔

دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے بلند پرواز کا ریکارڈ قائم کر دیا

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گرد کارروائیوں میں مالی معاونت کوروکا،مشکل وقت میں ہم نے ایک قوم بن کر کام کیا۔ ہم جانتےہیں گرےلسٹ سے نکلناکتنامشکل کام ہے، امیدہےپاکستان ہمیشہ کے لیے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل جائےگا۔

حنا ربانی کھر کا مزید کہنا تھا کہ مشاورت کےبعد فیٹف ٹیم جلد پاکستان آئےگی۔ یہ اختتام نہیں آغازہے، ہم اپنی کوشش نہیں چھوڑیں گےنہیں۔ ہم چاہتےہیں فیٹف غیرجانبداررہے۔خوشی ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کلیئر کر دیا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے اپنے اجلاس میں پاکستانی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس حوالے سے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنےکےلیے اقدامات پر عمل سرفہرست تھے۔ پاکستا ن کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کی کوششوں کو تسلیم کرلیاگیا۔

Back to top button