بجلی 7.96 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا)، سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر دی گئی جس کی سماعت 27 جون کو ہوگی۔

پاکستان کو معاشی ترقی کیلئے امریکہ ، بھار ت سے روابط بڑھانا ہونگے

مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے، اس سلسلے میں درخواست میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 33روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔
یہ خبر بھی پڑھیے: بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ گیا، غیر متوازن لوڈ سے ٹرانسفارمرپھٹنے لگے

درخواست کے مطابق مقامی گیس سے 10 فی صد، درآمدی ایل این جی سے 22.89 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔ مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ مقررتھی۔

یاد رہے کہ نیپرا نے دو روز قبل ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1.55 روپے اضافے کی منظوری دی تھی جب کہ اس سے ایک روز قبل ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 42 پیسے فی یونٹ کی منظوری دی گئی تھی۔

Back to top button