کینسر کا خطرہ بڑھانے والے ایک نئے عنصر کی شناخت

سائنسدانوں نے کینسر کا خطرہ بڑھانے والے ایک نئے عنصر کی شناخت کی ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کی تحقیق میں ناقص غذا اور کینسر سمیت دیگر عام امراض جیسے ذیابیطس کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ہمارے جینز اور ہمارے اردگرد کے ماحول سے جڑے عناصر جیسے غذا، ورزش اور آلودگی کینسر کا باعث بنتے ہیں۔

تحقیق کے دوران پہلے ایسی خواتین کا جائزہ لیا گیا جن میں بریسٹ کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ تھا کیونکہ ان میں BRCA2 نامی جین کی خراب نقل والدین سے منتقل ہوئی تھی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ان خواتین کے خلیات methylglyoxal کے حوالے سے بہت زیاہ حساس ہوتے ہیں۔

methylglyoxal ایک ایسا کیمیکل ہے جو ہمارے خلیات توانائی بنانے کے دوران گلوکوز کے ٹکڑے کرتے ہوئے بناتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ جن افراد میں ورثے میں یہ جین خراب حالت میں منتقل نہیں ہوا، مگر جسم میں methylglyoxal کی سطح زیادہ ہوتی ہے، ان میں بھی کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button