بے خوابی سے انسانی صحت کیا خطرات ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے پتا لگا لیا

اگر انسان کو نیند آنے، سوتے رہنے میں یا بہت جلدی جاگنے میں پریشانی محسوس ہوتی ہے تو یہ خطرے کی علامت ہو سکتی ہے۔جریدے نیورولوجی میں بدھ کے روز شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بے خوابی (انسومنیا) کی وجہ سے انسان کو فالج کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اور یہ خطرہ 50 سال سے کم عمر کے لوگوں کو زیادہ  ہوتا ہے۔

اس حوالے سے ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کے ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اس تحقیق نے بے خوابی (انسونمیا) اور فالج کے درمیان تعلق کو ابھی ثابت نہیں کیا بلکہ صرف ظاہر کیا ہے۔اس تحقیق کے مصنف وینڈیمی ساواڈوگو کا کہنا ہے کہ ایسےبہت سے علاج موجود ہیں جوکہ انسان کی نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اس بات کا تعین کرنے کے بعد نیند کے کس طرح کے مسائل سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، نیند میں دشواری کا سامنا کرنے والے لوگوں کو ابتدائی علاج کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

بینک سے 50 ہزار نکالنے والے کوکتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

Back to top button