جانیے کس معروف بالی وڈ اداکار کو بل دینے کے لیے اپنا موبائل بیچنا پڑا

بالی وڈ میں اسٹارکڈز یعنی بڑے اداکاروں کے بچےتو بچپن سے ہی عیش وعشرت کی زندگی بسر کررہے ہوتےہیں لیکن کچھ ایسے بھی اداکار ہوتے ہیں جو سونے کا چمچ منہ میں لےکر پیدا نہیں ہوتے۔

چھوٹے علاقوں سے ممبئی آنے اور پھر بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے خواب دیکھنے والے غریب گھرانےسے تعلق رکھنے والے اداکار اپنے حالات تبدیل کرنے لیےکافی جتن کرتے ہیں۔

کچھ کو شہرت اور پیسا دونوں مل جاتا ہےجبکہ زیادہ تر پیچھے رہ جاتے ہیں۔

اپنی محنت سے بالی وڈ میں پہچان بنانےوالے ایسے ہی ایک اداکار وکرانت میسی ہیں جنہوں نے مرزا پور، اور پھر 12th Fail جیسی کامیاب فلم میں جاندار اداکاری کرکےسب کے دل جیتے اور شہرت کی بلندی پر پہنچے۔

بالی وڈ کا وہ معروف اداکار جسے ہوٹل کا بل دینےکیلئے اپنا موبائل بیچنا پڑاجیسی کامیاب فلم میں جاندار اداکاری کرکے سب کے دل جیتےاور شہرت کی بلندی پر پہنچے۔
وکرانت شروع سے امیر نہیں تھے، انہوں نے حال ہی میں اپنے ماضی کے کچھ تلخ تجربات فینز کےساتھ شیئر کیے۔

بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئےوکرانت میسی نے بچپن میں اپنے والدین کو پیش مالی پریشانی کا ذکربھی کیا۔

وکرانت نے بتایا کہ میں نے زندگی میں کافی نشیب و فراز دیکھے، ہم اچھی بھلی زندگی بسر کررہے تھےکہ اچانک ایک خاندانی تنازعہ کے نتیجے میں سب کچھ چلا گیا اور میرے پاس گودام میں رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

اچانک معروف بالی وڈ اداکار کی طبیعت بگڑ گئی

انہوں نے ماضی کا قصہ سناتے ہوئےبتایا کہ جب میں نے کمانا شروع کیا تومیرے پاس 5 ہزار روپے اکھٹے ہوئے، میں نے دوستوں کے ساتھ گووا گھومنے کا منصوبہ بنایا اور ہم نکل پڑے۔

وکرانت نے بتایا کہ ہم سب ایک ہوٹل میں ٹھہرے، ٹرپ کے آخری دن جب کمرا خالی کرنا تھا تو ہمارےپاس اس کا بل ادا کرنے کے پیسےنہیں تھے، میرے پاس ایک موبائل فون تھا اور اسے میں نے فروخت کر دیا تاکہ بل کی ادائیگی کرسکیں۔

Back to top button