آبنائے ہرمز بند رہی تو ایران کے خلاف کارروائی ہوگی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بند رہی تو ایران کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی، بصورت دیگر ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران پر ایک بڑے فوجی حملے کی تیاری کر رہا تھا، تاہم ایران نے مذاکرات کی درخواست کی، جس کے بعد بات چیت کا آغاز ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو واشنگٹن کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں اس بات کی ضمانت شامل ہوگی کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس وقت مثبت انداز میں مذاکرات جاری ہیں، تاہم اگر تہران معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

امریکہ ایران سے فوری امن معاہدے کیلئے اتنا بے چین کیوں؟

امریکی صدر نے داخلی سیاست پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس کی پالیسیاں امریکا کو نقصان پہنچا رہی ہیں، جبکہ ان کے بقول سوشلسٹ اور کمیونسٹ نظریات سے متاثر شہر بدحالی اور گندگی کا شکار ہو رہے ہیں۔

Back to top button