ٹرمپ کافلموں پر بھی ٹیرف لگانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سے باہر بننے والی تمام فلموں پرٹیرف عائدکردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیگر ممالک سے امریکا آنے والی آٹو موبائل، اسٹیل سمیت دیگر اشیا پر ٹیرف لگانے کے بعد اب امریکی صدر ٹرمپ نے غیر ملکی فلموں پر بھی ٹیرف عائد کردیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ امریکی فلم انڈسٹری بہت تیزی سے زوال پزیر ہورہی ہے اس لیے  وہ محکمہ تجارت کو لیوی لگانے کا عمل شروع کرنے کا اختیار دے رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ دیگر ممالک امریکی فلم سازوں اور اسٹوڈیوز کو امریکی فلمی صنعت سے دور کرنے کےلیے ہر طرح کی پُرکشش پیشکش کر رہے ہیں اور یہ امریکی سلامتی کےلیے خطرے کے مترادف ہے۔ہم امریکا میں بنی ہوئی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

Back to top button