ٹرمپ کی سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنےکی منظوری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالرز کے اسلحہ فروخت کرنے کی توثیق کردی۔

امریکا معاہدے کے تحت جو جنگی اسلحہ اور ساز و سامان سعودی عرب کو مہیا کیا جائے گا ان میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل ہیں۔امریکا اس جدید اسلحے کو ایروزینا میں قائم ‘آر ٹی ایکس کارپوریشن’ کے ذریعے سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اس معاہدے سے خارجہ پالیسی کے اہداف کو پورا کرنے اور امریکی قومی سلامتی کے مقاصد کو نبھانے میں مدد ملے گی۔اس معاہدے کا مقصد امریکا کے شراکت دار ممالک کی سلامتی سے متعلق امور کو بہتر بنانا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس معاہدے سے خلیج کے علاقے میں بھی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ ہی سعودی عرب کو گائیڈڈ ہتھیاروں کا ایک نظام بھی فروخت کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ اقتدار میں جس ملک کا پہلا دورہ کرے گا وہ بھی سعودی عرب ہوگا۔

Back to top button