ٹرمپ کا جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ایران اور اسرائیل سے ناراضی کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ ان دونوں سے خوش نہیں ہیں۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہوچکی ہیں اور ایران دوبارہ اپنا جوہری پروگرام بحال نہیں کرسکے گا۔
صدر ٹرمپ نے اس بات پر ناراضی کا اظہار کیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر آمادگی کے فوراً بعد حملے کیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل، فوراً اپنے پائلٹس واپس بلاؤ، بمباری بند کرو، اگر ایسا نہ ہوا تو یہ جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔
ایران ،اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی سے گریز کریں ، امریکی صدر
یاد رہے کہ ایران کی جانب سے گزشتہ رات قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھاکہ ایران اور اسرائیل جنگ بند پر آمادہ ہو گئے ہیں۔