ٹرمپ نےایک بارپھرفیلڈمارشل عاصم منیرکومتاثرکن شخصیت قرار دیدیا

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھرفیلڈمارشل جنرل سید عاصم منیرکی تعریف کرتے ہوئے متاثرکن شخصیت قرار دیدیا۔
نیٹو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے نے ایک بار پھر پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔ پاکستان بھارت کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، جوہری تنازع ہوسکتا تھا، پاکستان بھارت میں جنگ بندی کیلئے متعدد فون کالز کیے، کہا تجارت کرو۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے میری ملاقات ہوئی، وہ بہترین انسان ہیں، ان کی کی شخصیت متاثر کن ہے۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل ایران، راونڈا اور کانگو ، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بند کرائی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا تھا آج فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، انہیں بھارت کے خلاف جنگ روکنے پر شکریہ اداکرنے کیلئے مدعو کیا تھا، ان سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔