ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات مذاکرات کاروں کے درمیان تلخی کے بعد منسوخ

امریکہ اور روس کے مذاکرات کاروں کے درمیان تلخی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور  روسی صدر پیوٹن کی ملاقات منسوخ ہوگئی۔

امریکا اور روس کے مذاکرات کاروں کے درمیان فون کالز کے درمیان تلخیوں نے معاملہ خراب کردیا جس کے بعد  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ہنگری میں طےملاقات منسوخ کردی گئی۔دونوں صدور کی ملاقات کا اعلان  پچھلے ہفتے کیا گیا تھا۔

دوسری جانب  امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں چین کے صدر کے ساتھ بہت سی چیزوں پر بات چیت کروں گا، ہم اس بات چیت میں اچھا کام کرنے جا رہے ہیں۔

ڈونلڈ   ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس کو دھمکی دی اور  کسی ملک کا نام لیے بغیر دعویٰ کیا کہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک حماس سے لڑنے کےلیے غزہ فوج بھیجنے پر تیار ہیں۔

 

Back to top button