ٹرمپ نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کردیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانے والی کاروں اور ٹرکوں پر ٹیرف بڑھاکر 25 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ہمارے طے شدہ تجارتی معاہدے کی پابندی نہیں کررہا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہاکہ یورپی یونین کی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کردیا جائے گا۔ یورپی یونین امریکا میں گاڑیاں تیار کرے گا تو کوئی محصول نہیں ہوگا۔
ایران منطقی مذاکرات کےلیے تیار ہے : سربراہ ایرانی عدلیہ
انہوں نے کہاکہ امریکا میں اس وقت کئی آٹوموبائل اور ٹرک کے کارخانے زیرتعمیر ہیں،ان کارخانوں میں 100 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ایک ریکارڈ ہے،یہ کارخانے امریکی کارکنوں پر مشتمل ہوں گے۔
