یوکرینی صدرجنگ کے خاتمےکیلئےروس کی شرائط مان لیں،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی پر زور دیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جنگ بندی کی شرائط مان لیں۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے زیلینسکی کو خبردار کیا کہ پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین نے روس کی شرائط تسلیم نہ کیں تو روس اسے تباہ کر دے گا۔
فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے یوکرینی صدر پر زور دیا کہ وہ مشرقی ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے کر دیں تاکہ جنگ بندی ممکن بنائی جا سکے۔یوکرینی صدر ٹرمپ کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئے کہ موجودہ جنگی پوزیشن پر جنگ بندی کی جائے، جس پر دونوں فریقوں نے اتفاق کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ’’اب خون خرابہ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، دونوں فریق خود کو فاتح قرار دیں اور فیصلہ تاریخ پر چھوڑ دیں۔‘‘
امریکی صدر اور یوکرینی صدر کی یہ ملاقات دو روز قبل وائٹ ہاؤس میں ہوئی تھی جہاں دونوں رہنماؤں نے روس یوکرین تنازع پر تفصیلی گفتگو کی۔
