سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بارپھر کمی

سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمت  میں کمی آناشروع ہوگئی فی تولہ قیمت مزید کم ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کم ہو کر 4 لاکھ44 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہو کر 3 لاکھ49 ہزار656 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ17 ڈالر کم ہو کر 4235 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب  حکومت نے سونےکی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا۔سونے کی تجارت پر پابندی ہٹانے کے  لیے سمری ای سی سی کو بھیجی جائے گی۔

ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ رواں سال مئی میں سونےکی ایکسپورٹ،امپورٹ پرپابندی عائد کی گئی تھی۔سونے کی سمگلنگ کی شکایت پر درآمد اور برآمد پر پابندی لگائی گئی تھی۔

ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں سونے کی سمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

Back to top button