ٹرمپ کی مذاکرات کی ناکامی پرایران پرحملے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمذاکرات کی ناکامی پرایک بار پھر ایران پر سخت حملوں کی دھمکی دیدی۔
امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو وہ سخت فوجی کارروائی کا حکم دینے کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ نے سفارتکاری کے لیے دیے جانے والے وقت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ وقت نہیں یا تو بات چیت جلدی کامیاب ہوگی یا پھر بالکل نہیں ہوگی۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران پر جمعے کو حملے روکنے کا حکم ثالثی کی کوشش کرنے والے ممالک کے کہنے پر دیا۔
دوسر ی جانب ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ اپنی تمام فوجی اور اقتصادی طاقت کے استعمال کے باوجود امریکا اور اسرائیل کو ایران کے خلاف ہر محاذ پر مکمل شکست ہوئی ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی سے گفتگو میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر عہدیدار جنرل رمضان شریف کا کہنا تھا کہ اپنے اتحادیوں کی حمایت کے باوجود امریکا جنگ کے اپنےکسی بھی مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
