برتھ رائٹ سٹیزن شپ پر ٹرمپ کی فتح: امریکی سپریم کورٹ نے صدارتی حکم کی توثیق کر دی

امریکی سپریم کورٹ نے پیدائش کی بنیاد پر شہریت (برتھ رائٹ سٹیزن شپ) ختم کرنے سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، عدالت کے فیصلے کے بعد بعض ریاستوں میں اس حکم نامے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا جائے گا۔

فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے "بہت بڑی کامیابی” قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے جنوری میں عہدہ صدارت سنبھالتے ہی متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے تھے، جن میں ایک متنازع حکم نامہ یہ بھی شامل تھا کہ امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کو خودکار شہریت نہ دی جائے۔

تاہم کچھ ریاستوں میں فیڈرل ججز نے اس حکم کے خلاف فیصلے دیتے ہوئے اس پر پورے ملک میں عملدرآمد روک دیا تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ کی اگلے ہفتے امریکا سے مذاکرات کی تردید

ان عدالتی فیصلوں کے بعد صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، اور موقف اختیار کیا تھا کہ ذیلی عدالتوں کے فیصلے صرف ان افراد یا ریاستوں تک محدود رہیں جنہوں نے قانونی چیلنج دائر کیا ہو۔

سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ ذیلی عدالتوں کو ایسا وسیع دائرہ اختیار حاصل نہیں جس کے تحت وہ اپنے فیصلوں کو پورے امریکہ پر لاگو کر سکیں۔

Back to top button