ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان ون ایشین سنوکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جاری ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کی دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں، جہاں محمد آصف اور اویس منیر پر مشتمل پاکستان ون نے محمد سجاد اور شاہد آفتاب کی پاکستان ٹو کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

مقابلے کے پہلے فریم میں اویس منیر نے محمد سجاد کو زیر کرکے پاکستان ون کو برتری دلائی۔ دوسرے فریم میں شاہد آفتاب نے محمد آصف کو سخت مقابلے میں محدود رکھتے ہوئے اسکور برابر کر دیا۔

رونالڈو کا سعودی عرب کے فٹ بال کلب کے ساتھ نیا معاہدہ

تیسرے فریم میں ڈبلز کا مقابلہ ہوا جس میں آصف اور اویس کی جوڑی نے کامیابی حاصل کر کے ٹیم کو ایک بار پھر سبقت دلائی۔ فیصلہ کن چوتھے فریم میں اویس منیر نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ محمد سجاد صرف ایک ریڈ بال ہی پوٹ کر سکے۔ یوں پاکستان ون نے 1-3 سے کامیابی حاصل کی۔

میچ کا اسکور :
53-74، 66-27، 22-61، 01-71

سیمی فائنل میں پاکستان ون کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا۔

اس سے قبل جمعے کو کھیلے گئے آخری گروپ میچز میں پاکستان ون نے سری لنکا ون کو شکست دے کر گروپ میں تمام تین میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ پاکستان ٹو نے سری لنکا ٹو کو ہرایا اور بہترین فریم اوسط کی بنیاد پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Back to top button