شان مسعود ٹیسٹ کپتان برقرار،سرفراز احمدہیڈ کوچ بن گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نےشان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

پی سی بی بنگلا دیش کے ساتھ سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعدکپتان اور ہیڈ کوچ کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

ترجمان پی سی بی کےمطابق سرفراز احمد ،اظہر محمود کی جگہ پہلی بار ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ اس وقت قومی سلیکٹر بھی ہیں جبکہ شان مسعود پہلے ہی قیادت کی ذمے داریاں سنبھال رہے ہیں ممکنہ طور پر پاکستانی ٹیم بنگلا دیش،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔

اکتوبر میں پاکستان نے آخری ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقا کے خلاف کھیلی تھی،جو ایک ایک سے برابر ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود کو کپتان برقرار رکھ کر مستقل مزاجی کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔

اس وقت وائٹ بال کے ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن ہیں جبکہ ون ڈے کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور ٹی 20کے کپتان سلمان علی آغا ہیں۔

 

Back to top button