یو اے ای نے جنگ کے دوران خفیہ طور پر ایران پر حملے کیے: امریکی جریدے کا دعویٰ

 

 

 

امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ متحدہ عرب امارات نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کےخلاف جنگ کے دوران خفیہ طور پر ایران کے اندر کئی حملےکیے۔ ان کارروائیوں میں ایران کے اہم توانائی مراکز کو نشانہ بنایاگیا۔

امریکی جریدے میں ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران کے لاوان جزیرے پر واقع ایک آئل ریفائنری پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور ریفائنری کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔

جریدے کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ اپریل کے آغاز میں اس وقت کیاگیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کےساتھ جنگ بندی کا اعلان کرنےوالے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع کاکہنا ہےکہ امریکا نے خاموشی سے جنگ میں یو اے ای کی شمولیت کا خیرمقدم بھی کیا تھا۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ان حملوں پر جوابی کارروائی کرتےہوئے یو اے ای اور کویت پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ایران نےکسی بھی دوسرے ملک کے مقابلےمیں سب سے زیادہ 2 ہزار 8 سو حملے یو اے ای پر کیے تھے جو اسرائیل پر کیےگئے حملوں سے بھی زیادہ ہیں۔ان حملوں سے یو اے ای کی معیشت کو نمایاں نقصان پہنچا۔

بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد برطانوی وزیراعظم پر استعفے کےلیے دباؤ

ذرائع کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ نےحملوں سے متعلق تبصرہ کرنےسے گریز کیا ہے تاہم امریکی جریدے نے اماراتی حکام کے پہلے جاری کیے گئے بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں کہاگیا تھاکہ یو اے ای کو ان کارروائیوں پر جواب کا حق حاصل ہے۔

 

Back to top button