وزیر اعظم نے دہشت گرد کو روکنے والے شہری لیاقت کو قومی ہیرو قرار دے دیا

 

 

 

وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچانے والے شہری لیاقت شہید کو قوم کا ہیرو قرار دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہید لیاقت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے لیاقت نے مشتبہ دہشت گرد کو روک کر اس سے شناخت طلب کی۔شناخت پوچھنے پر دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ لیاقت بھی جامِ شہادت نوش کر گئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شہید لیاقت کی لازوال قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ان کی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے غیر معمولی جرأت، فرض شناسی اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

امریکی میڈیا کی نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں : دفتر خارجہ

انہوں کہا کہ ایسے بہادر اور نڈر شہری دہشت گردی کےخلاف قومی عزم کی حقیقی علامت ہیں، شہید لیاقت کی قربانی قوم کے ہر فرد کےلیے مشعل راہ ہے، قوم شہید لیاقت کی قربانی کبھی نہیں بھولے گی،شہید لیاقت جیسے بہادر شہری ہماری قوم کا اثاثہ ہیں۔

یاد رہے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل کوہاٹ کے قریب ایک مشتبہ شخص خارجی دہشت گرد کھیتوں کے راستے آگے بڑھ رہا تھاکہ لیاقت نے روک کر دہشت گرد سے اس کی شناخت پوچھی،شناخت پوچھنے پر خود کش حملہ آور نے بوکھلاہٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس سے خود کش حملہ آور کے ساتھ پاکستان ریلوے کے سابق ملازم لیاقت بھی شہید ہوگئے تھے۔

 

Back to top button