پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آئے واقعے کے بعد اقوام متحدہ نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ ہم پاکستان اور بھارت سے اپیل کرتےہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں،دونوں ممالک یقینی بنائیں کہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔

ترجمان کاکہنا تھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر مسئلہ بامعنی باہمی مشاورت سے پرامن طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے اور کسی بھی یکطرفہ قدم سے گریز کیاجانا چاہیے۔

پہلگام واقعہ : سینیٹ میں بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں چند روز قبل ہونےوالے حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوئے جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کرتےہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا اور سفارتی سطح پر بھی اقدامات اٹھائے۔

بھارت کے اقدامات کےجواب میں پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیتےہوئے سندھ طاس معاہدے کے اعلان کو مسترد کر دیا اور کہا اگر پاکستانی ملکیت کے پانی کا بہاؤ روکاگیا تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائےگا۔

Back to top button