متحدہ اپوزیشن وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے پرامید

متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانےکے بعد اس کی کامیابی کی امید بھی ظاہرکردی ہے ۔

قومی اسمبلی میں قائد خزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری گزشتہ روز ہونیوالی ملاقات کے دوران مشاورت میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا، جس سے آج ہر شخص مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے قرضے لے کرہماری نسلوں کوگروی رکھ دیا ہے، خارجی محاذ پربھی موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، پی ٹی آئی حکومت نےسی پیک کوبھی متنازع بنانےکی کوشش کی جبکہ وزیراعظم نے اپنی حالیہ تقریرکےدوران یورپی ممالک کوبھی ناراض کردیا۔

شہباز شریف نے کہا ہم نے کوئی بھی فیصلہ ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کے حق اور بہترین کے لیے کیا ہے، تحریک عدم اعتماد بھی عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے۔عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی پر یقین رکھتے ہیں، قوم عنقریب نجات کی خوشخبری سُنے گی.

اس موقع پر پی ڈی ایم کے سربراہ اورجمعیت علما اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو بڑی باتیں کرنی تھیں کر لیں اب کچھ نہیں ہو سکتا، عمران خان مقبول نعروں کا سہارا مت لیں، عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی پر یقین رکھتے ہیں، قوم عنقریب نجات کی خوشخبری سنے گی.

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تمام گفتگو ہمیں نمائشی ہی نظر آ رہی تھی، ساڑھے تین سال میں ملک کو ہر طرح سے نقصان پہنچایا گیا، ہم نے پہلے ہی کہا تھا حکمران بیرونی قوتوں کا ایجنٹ ہے، این جی اوز کے ذریعے مغربی تہذیب کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی۔

اپوزیشن کی ہرچال کے مقابلے کیلئے تیار ہوں‌

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی قسم کی خوش فہمی نہیں ہے، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، حکومت کو ہم نے پہلے ہی روز سے تسلیم نہیں کیا، اس لیے اب تینوں نے بیٹھ کر عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی، حکومت کے کے دن اب گنے جا چکے ہیں اور بساط لپٹ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو آپ نے کرنا تھا وہ آپ نے کر لیا، بلند و بانگ دعوے کر کے نئی نسل کو دھوکا دیا، امریکا اور یورپ کی باتیں ہو رہی ہیںم ہم آپ کی اصلیت اور حقیقت کوجانتے ہیں، اب کوئی آئیڈیل باتیں سودمند ثابت نہیں ہوں گی، آپ ہمیں دھمکیاں اور گالیاں دے رہے ہیں۔

Back to top button