آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر پاکستان کا امریکہ سے بات چیت کا فیصلہ

شرائط پوری کیے جانے کے باوجود آئی ایم ایف کی جانب سے معاہدے میں تاخیر پر پاکستان نے امریکہ سے بات چیت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی امریکی حکام سے آئی ایم ایف سے معاہدے پر بات کی ہے اور اب وزیرخزانہ اسحاق ڈار امریکی سفیر سے معاہدے پر بات کریں گے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ امریکا سے بات چیت کے بعد رواں ہفتے کے دوران معاہدے کا امکان ہے، آج بھی آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط منواکر دوبارہ اسٹاف لیول معاہدے میں بلاوجہ تاخیر کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرچکا ہے اور کئی محاصل میں اضافہ کیا ہے۔

ڈالر کی اڑان جاری، اوپن، انٹر مارکیٹ میں مزید مہنگا

Back to top button