لیڈی ڈیانا کی زندگی پر مبنی فلم ’’دی پرنسز‘‘ میں نیا کیا ہے؟

شہزادی ڈیانا کی زندگی کی سینکڑوں گھنٹوں پر محیط آرکائیو ویڈیوز پر مبنی دستاویزی فلم ریلیز کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، ڈائریکٹر ایڈ پرکنز نے نئی دستاویزی فلم میں شہزادی ڈیانا کی زندگی کی سینکڑوں گھنٹے کی فوٹیج کے ذریعے ان لمحات کو سمونے کی کوشش کی ہے جن سے متعلق انہیں اُمید ہے کہ وہ لیڈی ڈیانا کی موت کے 25 سال بعد ان کی زندگی اور عوام میں ان کے تاثر کا نیا رخ پیش کریں گے۔
عمرانڈوز کپتان کی غلط بات کو بھی صحیح کیوں مانتے ہیں؟
ان کی نئی فلم ’دی پرنسز‘ مکمل طور پر لیڈی ڈیانا کی زندگی کی آرکائیو ویڈیوز پر مشتمل ہے جس میں ان کی جوانی سے لے کر 31 اگست 1997 کو 36 سال کی عمر میں ان کی موت اور اس کے نتیجے میں سوگ کے غیرمعمولی مناظر شامل ہیں۔
ایڈ پرکنز کا کہنا ہے کہ دستاویزی فلم میں انٹرویوز اور تجزیوں کے روایتی انداز سے بچتے ہوئے لیڈی ڈیانا، میڈیا اور عوام کے درمیان تعلقات کی پیچیدگیوں کو کھوجنے کی کوشش کی گئی ہے اور وہ اس کے ناظرین سے جذباتی ردعمل کی اُمید رکھتے ہیں۔
فلم ڈائریکٹر کے مطابق ہماری کوشش تھی کہ اس دستاویزی فلم میں لیڈی ڈیانا کی زندگی پر مبنی آرکائیو ویڈیوز کو ایک قسم کی ٹائم مشین کے طور پر استعمال کریں تاکہ ناظرین کو ماضی میں واپس لے جایا جا سکے اور انہیں اس وقت میں دوبارہ جینے کا موقع دیا جا سکے۔ ایڈ پرکنز لیڈی ڈیانا کی موت کے وقت 11 برس کے تھے، وہ اس الجھن کو یاد کرتے ہیں جو لیڈی ڈیانا کی موت کے وقت اپنے جذبات میں محسوس کی، اُمید ظاہر کی کہ ان کا فلم سازی کا انداز ناظرین کو لیڈی ڈیانا کے ساتھ اپنے تعلق کا ازسر نو تجزیہ کرنے کی ترغیب دے گا۔
انکا کہنا ہے کہ لیڈی ڈیانا کی کہانی بیان کرتے ہوئے جس حصے پر سب سے کم توجہ دی گئی وہ یہ کہ ان کی کہانی ہم سب کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ اسی سوچ کے ساتھ یہ دستاویزی فلم تیار کی گئی ہے، لیڈی ڈیانا کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’دی کوئین‘ 30 جون کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ خیال رہے کہ 1981 میں محض 20 سال کی عمر میں لیڈی ڈیانا کی شادی شہزادہ چارلس سے ہوگئی تھی اور وہ عالمی توجہ کا مرکز بن گئیں بعد ازاں لیڈی ڈیانا کی شہزادہ چارلس سے 1996 میں طلاق ہوگئی تھی جس کے ایک سال بعد 1997 میں وہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔
