کوئٹہ ،کوئلہ کان کے انجینئر سمیت 4 مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے اسپین کاریز میں کوئلہ کان کے 4 ملازمین کو رات گئے اغوا کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا اغوا کیے گئے ملازمین میں ایک انجنیئر اور 3 کان کن شامل ہیں، اغوا ہونے والوں میں دو کا تعلق چکوال، ایک کا صوابی اور ایک کا مظفر آباد سے ہے جبکہ کوئلہ کان ملازمین کے اغوا کا مقدمہ ہنہ اوڑک تھانے میں درج کرلیا گیا۔

امریکا کے لیے اسامہ کی مخبری کرنے والا افسر اب کہاں ہے؟

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مچھ کوئلہ فیلڈ میں کام کرنے والے کان کنوں کو اغوا کیا اور قریبی پہاڑی علاقوں میں لے گئے جہاں ان پر فائرنگ کی،فائرنگ کے نتیجے میں متعدد کان کن زخمی ہوئے تھے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جن کی حالت تشویشناک تھی۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر بولان مراد کاسی نے بتایا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 4 زخمی ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس، ایف سی اور انتظامیہ کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی جبکہ قریبی کوئلہ کانوں کے مزدور جمع ہوگئے تھے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں کان کنوں کے اغوا اور قتل کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، گزشتہ سال جنوری میں مچھ میں فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق اور متعدد کو زخمی کردیا گیا تھا۔

Back to top button