امریکا کے ایران پر فضائی حملے، چابہار بندرگاہ کا واچ ٹاور تباہ

 

 

 

امریکا کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کا سلسلہ مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہے،جس کے دوران جنوبی ایران سمیت مختلف علاقوں میں متعدد شہری اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی حکام کے مطابق حملوں میں جانی و مالی نقصان بھی ہوا جب کہ چابہار بندرگاہ کا میری ٹائم واچ ٹاور مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کےمطابق امریکی حملوں میں چابہار بندرگاہ کا میری ٹائم واچ ٹاور مکمل طور پر تباہ ہوگیا،تاہم بندرگاہ پر نصب نیوی گیشن آلات،آپریشنل انفراسٹرکچر اور دیگر اہم سہولیات محفوظ رہیں۔

چابہار نیول واچ ٹاور پر حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،البتہ ملک کے دیگر علاقوں میں ہونےوالے حملوں میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے،حملے کےبعد تکنیکی اور آپریشنل ٹیموں نے بندرگاہ کی سرگرمیوں کی بحالی کےلیے صورت حال کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے تاکہ تجارتی اور بحری سرگرمیاں جلد از جلد معمول پر لائی جاسکیں۔

دوسری جانب جنوبی ایران میں ہونےوالے امریکی حملوں کے دوران کئی شہری تنصیبات بھی نشانہ بنیں،جن میں پل،ہوائی اڈے،بجلی کی تنصیبات اور ایک ریلوےسٹیشن شامل ہیں،جس کے باعث اہم علاقوں میں نقل و حمل متاثر ہوگئی۔

اسرائیل امریکا کی اندرونی سیاست اور خارجہ پالیسی پر اثرانداز ہو رہا ہے: ایرانی وزیر خارجہ

خیال رہے کہ چابہار بندرگاہ ایران کی اہم ترین بحری تنصیبات میں شمار ہوتی ہے۔خلیج عمان کے ساحل پر واقع ہونے کے باعث اسے تجارتی اورسٹریٹجک اعتبار سے غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے ان حملوں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

Back to top button