اسرائیل امریکا کی اندرونی سیاست اور خارجہ پالیسی پر اثرانداز ہو رہا ہے: ایرانی وزیر خارجہ

 

 

 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل امریکا کی اندرونی سیاست اور خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہےکہ امریکی عوام کو غیرملکی اثر و رسوخ سے خبردار کیا جارہا ہے،لیکن اس اسرائیلی مہم کا کیا جو امریکی انتظامیہ کو ایک ایسی جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کررہی ہےجسے جیتنا ممکن نہیں؟

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹائم میگزین کی ایک رپورٹ کا حوالہ بھی دیا،جس میں دعویٰ کیاگیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق سربراہ بریڈ پارسکیل ٹرمپ کے حامی میگا حلقوں کو ہدف بنانےوالی ایک اسرائیلی اثر و رسوخ مہم چلارہے ہیں۔

ایران کے شام، اردن،کویت، عراق اور عمان میں امریکی تنصیبات پر حملے

عباس عراقچی نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہےکہ اسرائیل امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ استعمال کر کے امریکا میں اپنے ناقدین کو خاموش کرانےکی کوشش کررہا ہے،یہ سب جلد بےنقاب ہوجائے گا۔

Back to top button