وزیراعظم آزاد کشمیر کے سکواڈ میں شامل پولیس گاڑی حادثے کا شکار، ایک اہلکار شہید

 

 

 

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے قافلے میں شامل پولیس سکواڈ کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی،جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حادثہ چھانجل کراس کے قریب پیش آیا،جہاں تیز موڑ کاٹتےہوئے پولیس گاڑی بےقابو ہو کر کھائی میں جاگری۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا قافلہ خورشیدآباد سے فارورڈ کہوٹہ جارہا تھاکہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا، حادثے میں پولیس کانسٹیبل انصار اقبال شدید زخمی ہونے کےبعد جاں بحق ہوگئے، جب کہ 5 سے 6 پولیس اہلکار اور چند راہگیر بھی زخمی ہوئے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق

زخمیوں میں ایس ایچ او برکت راٹھور بھی شامل ہیں،جنہیں دیگر زخمیوں کے ہمراہ فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 

Back to top button