امریکہ کا پاکستان سے تعلقات کو وسعت دینے کا اعلان

امریکہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کا اعلان کر دیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہم پاکستان سے کئی شعبوں میں تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔
ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم یواے ای اور سعودی عرب کا دفاع مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہیں، دونوں ممالک سے سیکیورٹی تعاون، دفاعی تجارت اور تربیت کا کام کر رہے ہیں۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ یمن تنازع کا واحد راستہ سفارتی حل ہے جبکہ ایران کے جوہری پروگرام میں پیشرفت پر تشویش ہے، پاکستان امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور حکومت پاکستان سے امریکا کے اہم تعلقات ہیں، ہم پاکستان سے کئی شعبوں میں تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی
ترک صدرکے دورہ یوکرائن سے متعلق سوال پر امریکی ترجمان نے کہا کہ ترکی اہم نیٹو اتحادی ہے، یوکرائن سے یکجہتی کرنے والے نیٹو اتحادی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
ہم افغان عوام کی انسانی ضروریات میں مدد کر رہے ہیں، افغانستان سے متعلق خطےکے متعدد ممالک کے ساتھ فعال کام کررہے ہیں، شراکت داروں سے مل کرکابل ائیرپورٹ کو سول طیاروں کیلئے فعال بنانے پرکام کررہے ہیں۔