سعد رضوی کی دعوت ولیمہ ، کارکنان کو دعوت عام

تحریک لبیک نے سعد رضوی کی دعوت ولیمہ کے لیے کارکنان کو دعوت عام دے دی، ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی نکاح کے لیے قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ کے ہمراہ نکہ کلاں اٹک روانہ ہو گئے ہیں اور انتظامیہ نے سعد رضوی کے ولیمے کے لیے سبزہ زار گراؤنڈ میں تقریب کی اجازت دے دی۔
اچھا ہوا چیف جسٹس گلزار احمد ریٹائرڈ ہو گئے
ذرائع کے مطابق سعد رضوی کی دعوت ولیمہ اتوار 6 فروری دوپہر ایک بجے سبزہ زار گراؤنڈ میں ہوگی جس کے لیے کارڈ تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک لبیک نے سعد رضوی کی دعوت ولیمہ کے لیے کارکنان کو دعوت عام بھی دی ہے۔
