عالمی منڈی میں خام تیل 76 ڈالر پر آیا تو عوام کو مزید ریلیف دیں گے : وفاقی وزیر

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کاکہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت جیسے ہی 76 ڈالر کی سطح پر آئے گی عوام کو ریلیف دیں گے۔گزشتہ ہفتے پٹرول کی قیمت جتنی قیمت کم ہوئی اس سے بڑھ کر ریلیف دیا گیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کےلیے 130 ارب کی سبسڈی دی ہے،عالمی مارکیٹ میں قیمت جیسے ہی 76 ڈالر کی سطح پر آئے گی عوام کو ریلیف دیں گے۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پیرس کی عدالت میں ہے،کیس کی پیروی کر رہے ہیں،ایرانی بھائیوں سے مل کر معاملات حل کریں گے۔
علی پرویز ملک نے کہاکہ آج اس خطے میں امن ہوگیا،ایران امریکا جنگ کا خاتمہ ہوا،جس کےبعد اب عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے جتنی قیمت کم ہوئی اس سے بڑھ کر ریلیف دیاگیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے فوری فائدہ عوام کو منتقل کیا اور ہم نے عالمی منڈی سے زیادہ فائدہ عوام کودیا۔
