اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

 

 

 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کےبعد کی خطے صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بحرین کے وزیر خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی مبارک باد دیتےہوئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ مفاہمتی یادداشت خطے میں دیرپا امن اور استحکام میں مددگار ثابت ہوگی۔

اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ کا رابطہ

بحرین کے وزیر خارجہ نے جنگ بندی اور پاکستان کے کردار پر وزیر اعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور متعلقہ قیادت کا شکریہ ادا کرنے کےلیے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کے امن،مذاکرات اور سفارت کاری کے عزم کا اعادہ کیا اور کہاکہ پاکستان خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھےگا۔

 

Back to top button