لبنانی صدر کا ٹرمپ سے جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ

لبنان کے صدر جوزف عون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہےکہ امریکا جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج نکالنے کےلیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
لبنانی صدارتی محل کےمطابق دونوں رہنماؤں کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
لبنانی صدر نے یہ مطالبہ بھی کیاکہ امریکا معاہدے کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں مدد کرے۔
امریکہ ایران کشیدگی، کیا خطے میں بڑی جنگ چھڑنے والی ہے؟
لبنانی صدر جوزف عون نے کہا کہ لبنان اسرائیل فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
