کورونا کا حملہ جاری ، مزید 42 افراد جان سے گئے

ملک میں عالمی وبا کرونا کے باعث مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 5830 نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 59786 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5830 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.75 فیصد رہی، اموات کی مجموعی تعداد 29372 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 263 تک پہنچ چکی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

24 گھنٹوں کے دوران 7839 افراد کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 12 ہزار 819 ہو گئی۔

Back to top button