امریکا ایران معاہدے پردستخط کی تقریب کچھ گھنٹے بعد ہوگی،ٹرمپ کادعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ اسرائیلی حملے نے امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب میں چندگھنٹوں کی تاخیرکردی، دستخط کی تقریب جو ابھی ہونی تھی، اب کچھ گھنٹے بعد ہوگی۔
امریکی صحافی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ اگلے 2 سے 3 گھنٹوں میں ڈیل متوقع ہے، صدر ٹرمپ نے کہا لبنان حملے پرنیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ وہ یہ کیا کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے کہا نیتن یاہو نے مزید حملے نہ کرنےکا کہا ہے۔
واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور انہیں 80ویں سالگرہ پر مبارک باد دی۔
روسی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے بتایا امریکا ایران معاہدہ ہونےکا آج اعلان ہوسکتا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹے طویل بات چیت ہوئی، ٹرمپ نے شکریہ ادا کیا، بتایا پیوٹن آج مبارک باد دینے والے پہلے غیرملکی سربراہ ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن ایران امریکا تنازع حل کی طرف جانے پر اطمینان کا اظہار کیا، صدر ٹرمپ نے یوکرین جنگ خاتمےکے لیے یوکرین اور یورپی اتحادیوں پر زور ڈالنےکا بھی کہا۔
