چیری کااستعمال پٹھوں کے درد میں مفید قرار

ماہرین صحت نےپٹھوں کے درد میں چیری کااستعمال مفید قرار دیدیا۔
چیری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور پھل ہے جو روزمرہ غذائی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
100 گرام چیری میں روزانہ درکار وٹامن سی کا تقریباً 18 فیصد جبکہ پوٹاشیئم کی یومیہ ضرورت کا تقریباً 10 فیصد موجود ہوتا ہے۔
انڈین جرنل آف کلینیکل بایو کیمسٹری میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ دائمی امراض کے خلاف بہتر انتظام میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، جبکہ پوٹاشیئم پٹھوں کی فعالیت برقرار رکھنے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جریدے ایڈوانس ان نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق چیری اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کم کرنے والی خصوصیات سے مالا مال ہے۔
اسی طرح فوڈز نامی تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی ایک اور تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چیری میں فلیوونائڈز کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے، جو جسم کو آکسیڈیٹو اسٹریس اور سوزش سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
