ایران کی امریکی حملوں میں 35افرادشہید،300زخمی ہونےکی تصدیق

ایرانی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ رواں ماہ اب تک ہونے والے امریکی حملوں میں کم از کم 35 افراد شہید اور 300 زخمی ہوچکے ہیں۔

امریکا نے ایران پر فوجی تنصیبات اور ریلوے پُل پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔زیادہ تر جانی نقصان ملک کے جنوبی صوبوں میں ہوا ہے جہاں حالیہ دنوں میں امریکی فضائی کارروائیاں شدت اختیار کرگئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر جانی نقصان ملک کے جنوبی صوبوں میں ہوا ہے جہاں حالیہ دنوں میں امریکی فضائی کارروائیاں شدت اختیار کرگئی ہیں۔

ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبہ ہٹانے اور امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

امریکی حملوں کا زیادہ تر رخ خلیج فارس سے ملحق جنوبی صوبوں کی جانب رہا جہاں فوجی تنصیبات، ساحلی دفاعی نظام، میزائل لانچنگ سائٹس اور دیگر عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے قریبی رہائشی علاقوں کو بھی نقصان پہنچا اور زیادہ تر معصوم شہری نشانہ بنے تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں فوجی اہداف تک محدود تھیں۔

Back to top button