آمدن سے زائد اثاثہ جات،نیب کا عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔نیب کے ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے چیئرمین نیب سے عثمان بزدار کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کے لیے استدعا کی گئی ہے۔قومی احتساب بیورو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس کے تحت عثمان بزدار کو دورانِ انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

نیب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عثمان بزدار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کےذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سردار عثمان بزدار اور ان کے خاندان پر 9 ارب روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کا کیس زیرِ تفتیش ہے۔

نیب کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے

پشاور،تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 10 دہشتگرد گرفتار

خلاف گندم برآمد کرنے کا کیس بھی زیرِ تحقیقات ہے۔

Back to top button