نظریہ ضرورت ہمیشہ قوموں کو نقصان پہنچاتا ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے مخصوص نشستون سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نظریہ ضرورت ہمیشہ قوموں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ سوال یہ ہے ایک پارٹی کےلیے اتنا پیار کیوں ہے؟۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ قومیں ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہیں،نظریہ ضرورت ہمیشہ قوموں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ہم نے اچھے بچوں کی طرح تمام فیصلوں کو تسلیم کیا،نوازشریف کو خیالی تنخواہ پر نااہل کیا گیا،آئین کو کسی بھی صورت شکست نہیں ہونی چاہیے۔
کسٹمز انٹیلی جنس لاہور نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی
انہوں نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے خود تسلیم کیا اس نے الیکشن نہیں لڑا،سوال یہ ہے ایک پارٹی کےلیے اتنا پیار کیوں ہے؟پی ٹی آئی نے نشستیں مانگی ہی نہیں تھیں۔
