ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انڈین کرکٹر ویرات کوہلی نےٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ویرات کوہلی نےسوشل میڈیا پیغام میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور لکھا کہ مجھےوائٹ جرسی پہنتے ہوئے 14سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

کوہلی نےسوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ اس فارمیٹ سےریٹائرمنٹ لینا آسان نہیں تھالیکن مجھےیہ ٹائم درست لگا۔

سیزفائرکااعلان،کیاپی ایس ایل کے میچزدوبارہ شروع ہوں گے؟

 

بھارتی بیٹر کے چاہنے والوں کی جانب سےانہیں شاندار کیرئیر پر مبارکبادیں پیش کی جارہی ہیں جب کہ مداح افسردگی کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، کوہلی نے ٹیسٹ کیرئیر میں 9230 رنز بنائے جن میں 30سنچری اور 31 ففٹیزشامل ہیں۔

Back to top button