انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ، برطانوی ہائی کمشنر کی رامیز راجا سے ملاقات

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کی چیئرمین پی سی بی رامیز راجا سے ملاقات ہوئی، جس میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تیسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کا جیت کیلئے270رنز کا ہدف دیدیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم کی پاکستان آمد کے منتظر اور سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں، انگلش کرکٹ ٹیم کو رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے، یہ کھیل دونوں ممالک کو جوڑتا ہے۔ انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ نگلینڈ کی ٹیم رواں سال ستمبر، اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 7 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے بعد انگلش ٹیم ایک بار پھر نومبر اور دسمبر کے وسط میں تین ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستان آئے گی۔

Back to top button