پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

پنجاب بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد حالات میں واضح بہتری آنے لگی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کے مطابق پنجاب کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے ستلج میں درمیانے سے نچلے درجے کا سیلاب اب بھی موجود ہے، تاہم خطرے کی سطح سے نیچے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 11 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔

Back to top button