ہم تھکے نہیں،مطالبات کی منظوری تک بیٹھیں گے،سراج الحق

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ ہم ابھی نہیں تھکے، مطالبات کی منظوری تک بیٹھے رہیں گے۔
سابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا دھرنا کے شرکا سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان عظیم ملک ہے مگر اختیار ان لوگوں کی ہاتھ میں جنہوں نے پاکستان کا مستقبل تباہ کیا۔ابھی سرکاری گاڑی میں ایک آفیسر بچوں سمیت شاپنگ کیلئے آئے تھے۔اگر ان کے بچے ساتھ نہ ہوتے تو کان سے پکڑ کر ادھر حاضر کرتا۔اس سرکاری ملازم سے پوچھتا یہ پٹرول سرکار کا استعمال کیوں ہورہا ہے؟؟
سراج الحق نے کہاکہ قائداعظم نے اپنی ساری جائیداد تعلیمی اداروں کیلئے وقف کیا تھا۔لیاقت علی خان نے اپنا گھر پاکستان کے سفارت خانے کیلئے وقف کیا تھا۔اس وقت سانس لینے پر بھی ٹیکس لگایا گیا ہے۔قوم سے اپیل ہے اپنے لئے نہیں اپنی مستقبل کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔سنگاپور 1965 تک ملائشیا کا حصہ تھا۔سنگاپور کی قیادت نے قوم کو شعور دیا اور منظم کیا۔ملائشیا نے ہمارا منصوبہ اپنایا۔سنگاپور، نیپال ،بنگلہ دیش اور افغانستان ہم سے آگے نکل چکے ہیں۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ افغانستان تو قبرستان بن گیا تھا لیکن آج انکی کرنسی ہم سے بہتر ہے۔افغانستان کا امن وامان ہمارے ہاں سے بہتر ہے۔کیا وجہ ہے ہر دن تباہ و بربادی کا سامان لاتا ہے؟؟اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کی چراغ سے، ۔اسلام آباد پر قابض ہی تمام مسائل کے ذمہ دار ہیں۔
