افغان مہاجرین یہاں رہیں گے یا نہیں، فیصلہ ہم کریں گے : ترجمان دفتر خارجہ

 

 

 

 

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے افغان مہاجرین سے متعلق دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے فیصلے ہم کریں گے کہ یہاں کون رہے گا اور کون نہیں۔

صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین مہاجرین کا معاملہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ایجنڈے کا حصہ رہا ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ غیر دستاویزی افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے گا، یہ پاکستان کا علاقہ ہے، فیصلے ہم کریں گے کہ یہاں کون رہے گا اور کون نہیں، امید ہے جرمنی اپنے وعدے کے مطابق افغان شہریوں کو لے جائے گا۔

ترجمان نے افغانستان میں حملوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے مزید تعاون کا مطالبہ بھی کیا۔

شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں خصوصاً افغانستان میں ایک سنگین مسئلہ ہیں،یہ مسئلہ دونوں ممالک کے تعلقات میں رکاوٹ ہے۔طالبان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کےلیے استعمال نہ ہونے دیں۔

 

 

 

Back to top button