ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 907 جاں بحق ہوئے : این ڈی ایم اے

 

 

 

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک 907 افراد جاں بحق جب کہ 1044 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک 907 افراد جاں بحق جب کہ 1044 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا میں ہوا جہاں 502 افراد جان سے گئے اور 218 زخمی ہوئے،صوبہ پنجاب میں 223 افراد جاں بحق اور 654 زخمی ہوئے، سندھ میں 58 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے جب کہ بلوچستان میں 26 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بارشوں کے باعث 9 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے،گلگت بلتستان میں 41 افراد جاں بحق اور 52 افراد زخمی ہوئے۔جب کہ آزاد کشمیر میں 38 افراد جاں بحق اور31 زخمی ہوئے۔

 

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 7 ہزار 848 مکانات کو نقصان پہنچا جب کہ 6 ہزار 180 مویشی مارے جاچکے ہیں۔

 

Back to top button