دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن ردعمل دیں گے : باقر قالیباف

ایران کے چیف مذاکرات کار اور سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور عبرت ناک رد عمل دیں گے۔
محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایرانی قوم نے ثابت کیا ہےکہ ایران کو دھمکیاں دینے کا دور ختم ہوچکا ہے۔
ایران جنگ پر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، ایوانِ نمائندگان نے اختیارات محدود کردیے
ان کاکہنا تھاکہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے نہ روکے تو ایران نہ صرف امریکہ سے مذاکرات روک دےگا بلکہ ان حملوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہوگا۔
