مودی جی کیاکردیا!!اُشنا شاہ کاانسٹاگرام اکاؤنٹ بند ہونےپردلچسپ ردعمل

میری دنیا ہی اُجڑ گئی،مودی جی یہ کیا کر دیا،  اداکارہ اُشنا شاہ نے بھارت کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کرنے پردلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیاہے۔

اُشنا شاہ نے اپنے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بھارت میں اپنے اکاؤنٹ کو بلاک کیے جانے کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ اُشنا شاہ نے اس اسٹوری کے کیپشن میں اپنی بھرپور حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کی اس بچکانہ حرکت پر طنز کیا۔

اداکارہ نے لکھا، ’میری دنیا ہی اُجڑ گئی ابھی، مودی جی یہ کیا کر دیا‘، اور انہوں نے اس پیغام میں دل ٹوٹنے اور آنسوؤں سے رونے کے ایموجیز کا استعمال کیا ہے۔ اشنا شاہ کی یہ انسٹاگرام اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر ناصرف پاکستانی انٹرنیٹ صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ بھارتی حکومت کے اس اقدام پر حیران بھی ہو رہے ہیں۔

Back to top button